Header Ads

امریکا نے Covid-19 کی موجودہ صورتحال میں متحدہ عرب امارات کو دنیا کا محفوظ ترین ملک قرار دے دیا ...


امریکا نے کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں متحدہ عرب امارات کو دنیا کا محفوظ ترین ملک قرار دے دیا۔۔۔۔۔



بوظہبی امارات میں تعینات امریکی سفیر کہتے ہیں کہ امریکا نےکرونا کی موجودہ صورتحال میں متحدہ  کو دنیا کا محفوظ
 ترین ملک قرار دے دیا موجودہ پریشان کن حالات میں امارات سے زیادہ محفوظ اور کوئی دوسری جگہ نہیں، اسی لیے امریکا واپس جانے کی بجائے اسی ملک میں قیام کرنے کو ترجیح دوں گا۔




تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تعینات امریکی سفیر نے کہا ہے کہ اماراتی حکومت نے کرونا کو کنٹرول کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اور بہترین انداز میں کام کیا ہے، اماراتی حکومت نے جس بہترین انداز میں کرونا کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی ہے اس پر وہ خراج تحسین کے لائق ہے۔امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ کرونا کے باعث جہاں دنیا کے بیشتر ممالک میں خوف کی فضاء ہے ایسے میں ان کی رائے میں امارات دنیا کا محفوظ ترین ملک ہے اسی لیے وہ موجود صورتحال میں امریکا واپس جانے کی بجائے اسی ملک میں مقیم رہنے کو ترجیح دیں گے۔



مجھے اس جگہ سے محبت ہے اور میں یہاں سے واپس نہیں جانا چاہوں گا۔ امریکی سفیر جون ریکولٹا جونیئر نے مزید بتایا ہے کہ امارات میں مقیم ہزاروں امریکی شہری بھی امارات میں ہی رہنا چاہتے ہیں یہ واپس امریکا جانے کی خواہش نہیں رکھتے جوامریکی شہری متحدہ عرب امارات سے واپس جانا چاہتے ہیں انہیں امریکی سفارتخانہ یہیں رکنے کی تجویز دیگا انہوں نے بتایا کہ سفارتخانے کی جانب سے کوئی باقاعدہ رجسٹریشن سسٹم نہیں بنایا گیا تاہم فون کالز اور ای میلز کی تعداد سے تخینہ لگایا جائے تو صرف چند سوامریکی ہی واپس امریکا جانا چاہتے ہیں 

No comments

Powered by Blogger.